دستی عابد شیر پر برس پڑے،بجلی چوری پرکمیشن لینے کا الزام

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پارلیمنٹ لاجز اسکینڈل کے بعد ایک اور پنڈورا باکس کھولنے کا دعوٰی کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیرمملکت عابد شیرعلی بجلی چوری پر کمیشن لیتے ہیں، سارا کچھا چٹھا کھول کر دم لیں گے۔

آج ایسا کیا نکل کر آیا کہ جمشید دستی رکے ہی نہیں، دل کی بھڑاس نکالنے کیلئے ایک سانس بھی کم پڑگئی۔ پانی و بجلی کے وزیرمملکت عابد شیر علی کی طرف سے بجلی اور تیل چوری کا الزام جمشید دستی سے برداشت نہیں ہوا۔ وہ آج ملتان میں آئے تو تھے غریب شہریوں کے حقوق کی آواز بلند کرنے لیکن صحافی کا ایک سوال اُن کے اندر لگی آگ پر تیل کا کام کر گیا۔

جمشید دستی نے اگلے پچھلے سارے حساب چکتے کردیے اور آخر میں یہ دعویٰ بھی کرگئے کہ وہ بہت جلد عابد شیر علی کا سارا کچھا چٹھا کھول کر ہی دم لیں گے۔ سماء

air

demolition

trott

ambassador

album

Tabool ads will show in this div