سینیر صحافی اور اینکر پرسن رضا رومی پر حملہ،ڈرائیور شہید

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر
لاہور : لاہور میں نجی نیوز چینل کے اینکر پرسن رضا رومی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے رضا رومی کا ڈرائیور شہید، جب کہ گارڈ زخمی ہوگیا، پولیس نے رضا رومی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گارڈن ٹاؤن کی راجا مارکیٹ میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے رضا رومی کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیے میں ان کا ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

دوسری جانب رضا رومی پر حملے کا مقدمہ گارڈن ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمہ رضا رومی کی مدعیت میں دو سے زائد حملہ آوروں کے خلاف درج کیا گیا۔ مقدمے میں دہشت گردی، قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ رضا رومی دفتر سے گھر کی جانب سے رواں دواں تھے ، جب گھات لگائے دہشت گردوں نے انہیں نشانہ بنایا۔ سماء

شہید

صحافی

سینیر

star wars

Tabool ads will show in this div