حکومتی اور طالبان مذاکراتی کمیٹیوں کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : حکومتی اور طالبان مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، طالبان شورٰی سے مذاکرات کے دوسرے دور کا ایجنڈا طے کیا جائے گا، غیرمسلح قیدیوں کی رہائی کا اعلان بھی متوقع ہے۔
 
امن، امن اور صرف امن، ہی مذاکراتی کمیٹیوں کا مقصد ہے، ہفتہ کے روز دونوں کمیٹیوں کے مابین دوبارہ ملاقات ہوگی، جس میں کالعدم طالبان سے مذاکرات کا ایجنڈا تیار کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اور طالبان مذاکراتی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت وزیرداخلہ کریں گے۔ طالبان شوریٰ کے نمائندوں سے براہ راست مذاکرات کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔ حکومت پر اعتماد پکا کرنے کیلئے طالبان کے غیرمسلح قیدیوں کی رہائی کا اعلان بھی متوقع ہے۔ طالبان کے مسلح اور مطلوب افراد کی رہائی مذاکرات کی کامیابی پر ہوگی۔
 
ذرائع کہتے ہیں طالبان نے جنگ بندی کے بعد دہشت گردی میں ملوث غیرمعروف تنظیموں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے، جب کہ حکومت نے بھی غیرمعروف دہشت گرد تنظیموں کا پتا لگا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج شمالی وزیرستان میں آپریشن کیلئے مکمل طور پر تیار ہے لیکن حکومت مذاکرات کو ترجیح دے رہی ہے۔ سماء

اجلاس

Benazir

Tabool ads will show in this div