تحفظ خواتین بل غیر اسلامی قرار

Islami Nazriati Council Isb Pkg 02-03 اسلام آباد : چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے پنجاب اسمبلی میں پیش کیے گئے تحفظ خواتین بل کو غیر اسلامی قرار دے دیا۔ اسلام آباد میں ہونے والے اسلامی نظریاتی کونسل کے 202ویں اجلاس سے خطاب میں چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی  نے بل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے مذکورہ بل آئین سے متصادم اور شریعت  کے منافی ہے۔ نظریاتی کونسل کے اجلاس میں ایجنڈے سے ہٹ کر پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے تحفظ خواتین بل پر بحث کی گئی، ارکان نے رائے دی کہ بل آئین سے متصادم ہے، کونسل نے پنجاب اسمبلی سے بل کی کاپی طلب کرلی،جس کے بعد آئنده اجلاس میں قانون سے متعلق سفارشات مرتب کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ آج ہونے والے کونسل کے اجلاس میں قرآن بورڈ کی تشکیل، سود کے خاتمے، سائنسی تحقیق کیلئے میت کے استعمال پر بحث کرنا تھی، لیکن ایجنڈے کے یہ امور زیر غور نہ آ سکے۔ سماء

PUNJAB ASSEMBLY

Maulana Sheerani

Women Protection Bill

un-Islamic

Tabool ads will show in this div