افغانی فوج سرحدی خلاف ورزی سے باز نہ آئی،چوتھی بار مارٹر حملہ
ویب ایڈیٹر
چمن : افغانستان کی جانب سے ایک ہفتے میں تیسری بار سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقوں پر گولا باری کی گئی، تاہم حملں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
عسکری ذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح سات بجے افغان نیشنل آرمی کی چیک پوسٹ سے چھ مارٹر گولے پاکستانی سرحدی حدود میں داغے گئے جو شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان سیکٹر میں پاکستانی چیک پوسٹ کے قریب گرے۔
دوسروں کو بے بنیاد الزامان کی بوچھاڑ کرنے والے افغانستان نے سرحدی جارحیت کا نیا ڈھونگ اپنا لیا گیا، خود حملے کرکے پاکستان پر دراندازی کے الزامات لگانا افغانیوں کا شیوا بنتا جا رہا ہے۔ ہفتے کی علی الصبح ایک بار پھر افغان فورسز کی جانب سے ملکی حدود کی خلاف ورزی کی گئی اور افغان چیک پوسٹ سے مارٹر گولے داغے گئے۔ ذرائع کے مطابق مارٹر گولوں سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران افغانستان سے پاکستانی سرحدی علاقے میں تیسری بار مارٹر گولے فائر کئے گئے ہیں۔ مارٹر گولوں پر افغان نیشنل آرمی کا لوگو بھی چسپاں ہے۔ اس سے قبل بھی افغانستان کی جانب سے سرحدی حدود کیخلاف ورزی پر دفتر خارجہ پاکستان اور وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے سخت مذمت کی گئی تھی۔ سماء