ندی میں گرنے والے بچے کی تلاش جاری

CHILD DRONE 1200 NEW KHI PKG 02-03 MEHROZ

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/03/CHILD-DRONE-1200-NEW-KHI-PKG-02-03-MEHROZ-.mp4"][/video]

کراچی: پاک کالونی کے نالے میں گرنے والا پانچ سالہ عبدالحنان چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی نہ مل سکا، تاہم بچے کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاک کالونی میں چمن سینما کے قریب سے گزرنے والی اورنگی ندی میں آٹھ سالہ عبدالباسط اور پانچ سالہ عبدالحنان کچرا پھینکتے ہوئے ندی میں گرگئے تھے۔

مزید پڑھیں؛ کراچی میں دو بھائی ندی میں گرگئے

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ واقعہ پیر پھسلنے کے باعث پیش آیا اور یہاں اسطرح کے حادثات اکثر ہوتے ہیں۔ لوگوں نے بڑے بھائی عبدالباسط کو تو ندی سے نکال لیا مگر عبدالحنان تاحال نہ مل سکا۔

عبدالحنان کی تلاش کیلئے پاک بحریہ کے غوطہ خور بھی جائے وقعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ ندی میں ڈوبنے والا عبدالحنان پہلی جماعت کا طالب علم تھا۔ سماء

brothers drowned

Karachi pak colony

Chaman cinema

Pak Navy divers

Abdul Hannan

Tabool ads will show in this div