دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں،افغان قیادت
راول پنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدراشرف غنی سے کابل میں ملاقات کی۔جنرل راحیل شریف نے تاجکستان سے پاکستان واپسی پر کابل میں مختصر قیام کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔افغان قیادت کا کہنا تھاکہ پاکستان کی کوششیں خطےمیں امن اوراستحکام لارہی ہیں۔
ملاقات میں پاک افغان سیکیورٹی صورتحال،بارڈرمینجمنٹ ،شوال آپریشن پربات چیت کی گئی۔ اس ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پراطمینان کااظہار کیا گیا جبکہ 4فریقی فریم ورک پرگفتگو بھی کی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ جنرل راحیل شریف اور افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان فرارہونےوالےدہشتگردوں کےحوالےسےبھی تبادلہ خیال کیا۔
جنرل راحیل شریف نے امریکی کمانڈر جنرل ڈن فورڈ سے بھی ملاقات کی۔ سماء