تعلیم کابجٹ دگناکرناچاہتےہیں،تعلیم یافتہ انسان ملک کامعمارہیں،وزیراعظم

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں خرچ کرنا سب سے بہترین سرمایہ کاری ہے۔ تعلیم یافتہ افراد ہی پاکستان کو ترقی سے ہمکنار کرسکتے ہیں۔ پاکستان میں تعلیم تحریک شروع کریں گے۔

اسلام آباد میں تعلیمی کانفرنس سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں خواندگی کی مجموعی شرح اٹھاون فیصد ہے۔ معاشی ترقی اور روزگار کے مواقعوں کیلئے تعلیم ضروری ہے،صنفی امیتاز کے بغیر نوجوانوں کو سیکھنے کے یکساں مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ تعلیم یافتہ لوگ قانون اور حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ایک دوسرے کی رائے کا احترام کیا جاتا ہے، پاکستان میں جمہوريت مستحکم ہو رہی ہے، سماجی تبدیلی کے لیے تعلیم اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے تعلیم کےفروغ کے لیے اقوام متحدہ کے کردار کو سراہا۔

کانفرنس سے خطاب میں گورڈن براؤن نے کہا کہ لڑکیوں کو اسکول جانے سے کسی صورت نہیں روکا جا سکتا۔ پاکستان تعلیم کا بجٹ دگنا کرنا چاہتا ہے، یہ خوش آئند ہے۔ سما

rapper

Tabool ads will show in this div