کراچی میں دو بھائی ندی میں گرگئے

CHILD DROWNED NADDI KHI PKG 01-03 TABISH

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/03/CHILD-DROWNED-NADDI-KHI-PKG-01-03-TABISH1.mp4"][/video]

کراچی: کراچی میں ندی میں کچرا پھینکتے ہوئے دو بھائی گرگئے جس میں سے بڑے بھائی کو بچالیا گیا، جب کہ چھوٹے بھائی کی تلاش جاری ہے۔

پاک کالونی میں آج افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چمن سینما کے قریب سے گزرنے والی اورنگی ندی میں کچرا ڈالتے ہوئے دو بھائی گرگئے۔ آٹھ سالہ عبدالباسط کو تو لوگوں نے بچالیا لیکن عبدالحنان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ اہل محلہ نے بچے کی تلاش شروع کردی ہے۔

ندی میں ڈوبنے والا عبدالحنان پہلی جماعت کا طالب علم تھا۔ اہل محلہ نے مطالبہ کیا کہ ندی کو فوری طور پر صاف کرایا جائے تاکہ مزید حادثات سے بچا جاسکے۔ سماء

brothers drowned

Karachi pak colony

Chaman cinema

Tabool ads will show in this div