کراچی : رینجرز کا مجاہد کالونی میں آپریشن، 13 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی کی مجاہد کالونی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 13 ملزمان حراست میں لے لئے، ملزمان سے مختلف اقسام کے 50 ہتھیار بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
رینجرز نے صبح سویرے نارتھ ناظم آباد کے علاقے مجاہد کالونی کا گھیراؤ کیا، 300 جوانوں نے گلیاں اور راستے سیل کردیئے، 3 گھنٹے تک جاری سرچ آپریشن کے دوران 13 مشتبہ افراد ہاتھ آئے۔
رینجرز ترجمان کا دعویٰ ہے کہ زیر حراست افراد میں کالعدم تنظیم کے کارندے بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے ٹی ٹی،  نائن ایم ایم پستول اور شاٹ گنوں سمیت 50 ہتھیار برآمد ہوئے، مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے۔ سماء

burger

رینجرز

India vs Pakistan

برآمد

ملزمان

اسلام آباد

Tabool ads will show in this div