کراچی : بھیم پورہ میں 2 روز سے لاپتہ 5 سالہ بچی کی لاش مل گئی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی کے علاقے بھیم پورہ میں 2 روز سے لاپتہ 5 سالہ بچی کی لاش مل گئی، والدین غم سے نڈھال ہیں، دکھیاری ماں انصاف کی طلبگار ہے۔

جمعہ کے روز اپنی نانی کے گھر بھیم پورہ آنے والی 5 سالہ آفرین کی ماں غم سے نڈھال ہے، شام کو کھیلنے کیلئے باہر نکلی لیکن پھر واپس نہ آئی۔

لواحقین نے تلاش کیلئے کئی جتن کئے بچی کی لاش قریبی مکان کی چھت سے ملی تو والدین پر جیسے قیامت ٹوٹ پڑی۔

آفرین کے والد کا کہنا ہے کہ بچی کو ڈھونڈنے کیلئے ہر جگہ گئے، رپورٹ بھی درج کرائی اور اشتہارات بھی دیئے، ننھی کلی 2 دن بعد ملی تو مرجھائی ہوئی تھی۔

بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں، پولیس نے لاش تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے اسپتال منتقل کردی ہے۔ سماء

burger

Tabool ads will show in this div