بلاول کو دھمکی آمیز خط کے تانے بانے رحمان ملک سے ملتے ہیں، رانا ثناء/ جمشید دستی
اسٹاف رپورٹ
لاہور : پیپلزپارٹی کے قائد بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی آمیز خط پر رانا ثناء اللہ اور جمشید دستی ایک زبان ہوگئے، کہتے ہیں سازش کے تانے بانے رحمان ملک سے ملتے ہیں، جمشید دستی نے تو رحمان ملک کو ہیئر سیلون کھولنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔
کئی دنوں سے پیپلزپارٹی کی قیادت کو دھمکیوں پر تشویش پھیلی ہوئی ہے،
وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کالعدم تنظیم کی جانب سے بلاول بھٹو کو دھمکی آمیز خط سے متعلق اندر کی کہانی کا پتا چلا لیا ہے، کہتے ہیں کہ سازش رحمان ملک نے تیار کی تھی۔
دوسروں کے لتے لینے کیلئے مشہور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی بھی دور کی کوڑی لائے ہیں، بولے جعلی خط سابق وفاقی وزیر نے لکھوایا، وہ یہ کام چھوڑ کر حجامت بنانے کا کام شروع کردیں۔
دونوں سیاسی رہنماؤں نے سابق وفاقی وزیر داخلہ کی خوب کھنچائی کرکے سیاسی تالاب میں پتھر پھینک دیا ہے، رحمان ملک یقینی طور پر اس پر چپ بیٹھنے والے نہیں۔ سماء