امریکا کا اضافی دفاعی ساز و سامان کی خریداری کیلئے پاکستانی درخواست پر غور

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : امریکا نے افغانستان میں موجود اپنے دفاعی ساز و سامان خریدنے کیلئے پاکستان کو اہل قرار دے دیا، اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے مطابق پاکستان کی درخواست پر غور کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق افغانستان میں فاضل قرار دیئے گئے فوجی ساز و سامان خریدنے کیلئے عالمی ایکسس ڈیفنس آرٹیکلز (ای ڈی اے) پروگرام کے تحت پاکستان اور افغانستان بھی اہل قرار دیئے گئے ہیں، امریکی افواج افغانستان سے اضافی ساز و سامان واپس لے کر نہیں جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا پاکستان کو دفاعی شعبے میں استعداد کار بڑھانے کیلئے کئی منصوبوں میں مدد فراہم کررہا ہے، پاکستان نے فاضل دفاعی ساز و سامان کیلئے درخواست کی ہے جو فی الوقت امریکا کے زیر غور ہے، اگر یہ درخواست منظور کرلی جاتی ہے تو یہ فاضل ساز و

سامان افغانستان سے باہر امریکی سامان کے ذخیرے سے  فراہم کئے جانے کا امکان ہے۔ سماء

درخواست

war

decision

decree

Tabool ads will show in this div