میں ڈرتا ورتا کسی سے نہیں۔۔!!۔

PERVEZ DAUGHTER SOT 29-02 اسلام آباد : صحافی کا واضحت کیلئے فقط ایک سوال تھا مگر جناب وفاقی وزیر طیش میں آگئے اور فرمایا کہ میں ڈرتا ورتا کسی سے نہیں، میں کیوں ڈرو کسی سے، میں نے چار آمروں کے دور میں جیلیں کاٹی ہیں۔ یہ قصہ تھا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید صاحب کا، جب اسلام آباد میں صحافیوں سے گفت گو کے دوران ایک صحافی ایسی جرات دکھائی کہ موصوف وزیر طیش میں آگئے۔ صحافی کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات سے نجی ٹی وی سے متعلق سوال کیا گیا تھا، جس پر غصے میں تلملا کر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ "ایک منٹ ! پہلے میری بات سنو،  آپ کیا سمجھتے ہیں میں کسی سے ڈرتا ہوں" ؟،  "میں کیوں ڈروں گا، میں نے چار آمروں کے دور میں جیلیں کاٹی ہیں، جو 4 آمروں سے لڑا ہو وہ کسی سے کیوں ڈرے گا"۔ جس پر بیچارا صحافی کچھ نہ کہہ سکا، بس چپ ہی کر گیا۔ سماء  

federal minister

PERVAIZ RASHEED

news channel

JOURNALIST

ANGRY BIRD

Tabool ads will show in this div