سندھ اسمبلی : موٹر وہیکل بل 2014ء منظور، قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافہ

اسٹاف رپورٹ

کراچی : سندھ میں بغیر ہیلمیٹ موٹر سائیکل چلانے پر اب 150 روپے بھرنے ہوں گے، کالے شیشے والی گاڑیوں پر ہزار روپے جرمانہ ہوگا، سندھ اسمبلی ميں موٹر وہيکل بل 2014ء منظور کرلیا گیا۔

سندھ اسمبلی نے موٹر وہیکل ترمیمی بل 2014 کی منظوری دیدی، بل میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے میں اضافہ کیا گیا ہے۔

وزير پارليماني امور ڈاکٹر سکندر ميندرو کہتے ہيں کہ 1965ء سے جرمانوں میں اضافے نہیں کئے گئے، حزب اختلاف نے بل میں ترامیم کیلئے متعدد تجاویز پیش کیں۔

ٹرانسپورٹ بل کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 150 روپے جرمانہ ہوگا، سیاہ شیشے والی گاڑی پر جرمانہ 1000 کردیا گیا، اسکول بس کو راستہ نہ دینے پر بھی ایک ہزار روپے جرمانہ جبکہ غلط موڑ کاٹنے پر 500 روپے بھرنے ہوں گے۔

بل کے تحت غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر 1000، ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر 500 روپے، چھت پر مسافر بٹھانے، اوورلوڈنگ پر 1000 روپے اور ٹریفک لین کی خلاف ورزی پر بھی 1000 روپے کا جرمانہ ہوگا۔

اسپيکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی بولے قانون سخت ہوجائے تو سب قوانین کی پابندی کریں گے، ليکن اسمبلی میں غلط پارکنگ کردی جاتی ہے بل کو متفقہ  طور پر منظور کرليا گيا۔ سماء

پاکستان

سندھ

role

Tabool ads will show in this div