میران شاہ، دو قبائلی میں مسلح تصادم،بچی جاں بحق

ویب ایڈیٹر:
میران شاہ : شمالی وزیرستان کے علاقے میں دو قبائلی گروپوں میں مسلح تصادم میں ایک بچے جاں بحق، جب کہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے ک شمالی وزیرستان کے ہیڈ کواٹرز میران شاہ میں قبائلی گروپوں میں زمین کے تنازعہ پر دو دہشت گرد گروپوں میں جھڑپ کے دوران ایک بچی جاں بحق، جب کہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ میران شاہ کے علاقے اسپین وام میں پیش آیا جہاں زمین کے تنا زع پر دوگروپوں میں جھڑپ ہوئی، جس کے دونوں جانب سے بھاری اور جدید ہھتیاروں، راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران مخالف سمت سے آنے والی گولی سے گھر میں بیٹھی بچی جاں بحق ہوگئی۔ واضع رہے کہ شدت پسندوں کے مختلف گروپوں کے درمیان کچھ عرصے سے زمینی تنازعے اور علاقے کے کنٹرول کیلئے شدید لڑائی جاری ہے، اس سے قبل بھی دو گروپوں کے تصادم میں آٹھ سے زائد افراد ہلاک، جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔

قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ قبائلی علاقوں میں بھی کالعدم طالبان کے مختلف دھڑوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے، جس میں  میر علی میں  حافظ گل بہادر گروپ کے جنگجو سیف الدین کو دو ساتھیوں سمیت خود کش حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔ سماء

مسلح

mandatory

comedy

Tabool ads will show in this div