لاہور،کلمہ چوک پرعمارت میں آتشزدگی،خواتین کی مددکیلئے چیخ وپکار

ویب ایڈیٹر
لاہور : لاہور کے علاقے کلمہ چوک پر واقع عمارت میں آگ لگ گئی، آگ عمارت کی چوتھی منزل میں لگئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کیلئے پہنچ گئیں۔

ابتدائی اطلاعات اور ریسکیو اداروں کے مطابق منگل کی صبح لاہور کے علاقے کلمہ چوک پر واقعہ چار منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے تیسری اور چوتھی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دھواں اور آگ سے بچے کیلئے لوگوں نے کھڑکیوں کے راستے باہر نکلنے کی کوشش کی۔ آگ انتی شدید تھی کی عمارت کی آخری منزل مکمل دھوائیں کے بادلوں کی لپیٹ میں آگئی۔

آتشزدگی کے بعد لوگوں نے بچاو کیلئے چیخ و پکار شروع کردی، خوف سے حواس باختہ کچھ خواتین نے اپنے دوپٹے اور پرس اور سازو سامان بھی نیچے پھنیک دیا، ریسکیو اہل کاروں نے سیڑھیاں لگا کر عمارت میں پھنسے لوگوں کو اتار۔ امدادی ٹیموں کےمطابق بروقت کارروائی سے آگ کو قابو کرلیا گیا ہے۔

 بعد آگ تاہم بعد ازاں امدادی ٹیموں کی بروقت کارروائی کے بعد آگ اور صورت حال پر قابو پا لیا گیا۔ تاہم عمارت میں گولنگ کا عمل جاری ہے۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور کی متعدد کمرشل پلازہ اور عمارتوں میں بڑی تعداد میں جانی اور مالی نقصان ہو چکا ہے۔ سماء

cate blanchett

love story

Tabool ads will show in this div