پہلےلائسنس بنوائیں،پھرگاڑی خریدیں

DIG TRAFFIC KHI PKG 28-02

کراچی:ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں پینتیس لاکھ شہریوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں۔ ٹریفک پولیس نے نئی گاڑیاں خریدنے سے پہلے لائسنس کا قانون بنانے کی سفارش کر دی۔

ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ نے حکومت سے ٹریفک کے نظام میں  قانون سازی کی سفارش کردی ۔ ان کا کہنا ہے کہ گاڑی خریدنے کے لیئے سب سے بڑی اہلیت ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر ہونا چاہیئے۔

پولیس حکام کہتے ہیں کہ شہر میں حادثات اور ٹریفک جام ہونے کی بڑٰی وجہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے ڈرائیورز ہیں ۔

ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کہتے ہیں کہ 35 لاکھ شہریوں کے پاس تو ڈرائیورنگ لائسنس ہی نہیں ۔

پولیس کے اعداد وشمار کے مطابق شہر میں روزانہ نئی نوسوسے زائدموٹر سائیکلیں اور فوروہیلر رجسٹرڈ ہورہے ہیں ۔ اگر ٹریفک مسائل سے بچنا ہے تو قوانین میں تبدیلی اور عمل درآمد لازمی ہے۔   سماء

dig traffic

Karachi traffic

Road accidents

Traffic License

Tabool ads will show in this div