ایئر فورس کی پیشہ ورانہ مہارت دفاع سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کا ذریعہ ہے، سربراہ پاک فضائیہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے کہ ایئر فورس کی پیشہ ورانہ مہارت ملکی دفاع سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کا ذریعہ ہے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے پاک فضائیہ کی نادرن ایئر کمانڈ کے پشاور ایئر بیس کا دورہ کیا، دورے کا مقصد بیس پر موجود پاک فضائیہ کے آپریشنل اثاثہ جات اور مختلف تنصیبات کی صلاحیتوں کا جائزہ لینا تھا۔

ایئر چیف جوانوں سے ملے اور ان کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پیشہ ورانہ امور میں اعلٰی معیار برقرار رکھنا اہم ذمہ داری ہے، ملکی چیلنجز کا تقاضا ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر اہلکار ہمہ وقت چوکس رہے۔

طاہر رفیق بٹ کا کہنا ہے کہ جو لوگ مادرِ وطن کیلئے مخلصانہ کوششیں کرتے ہیں اللہ تعالٰی انہیں دونوں جہانوں میں بہترین اجر دیتا ہے۔

اس سے قبل پاک فضائیہ کے سربراہ پشاور ایئر بیس پہنچے تو ایئر وائس مارشل ارشد ملک اور دیگر حکام نے استقبال کیا اور پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ سماء

mehndi

Army Public School

worth

Tabool ads will show in this div