پاکستان افغان امن عمل میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا، دفتر خارجہ
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں جاری امن عمل میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا، اس سلسلے میں افغان انتخابات بھی بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں افغانستان کے نئے سفیر جانان موسیٰ خیل نے وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، افغانستان میں امن عمل کی کامیابی بالخصوص افغان قیادت کی حمایت جاری رکھیں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں ہونے والے انتخابات میں افغان عوام کیلئے نیک خواہشات رکھتا ہے، پاکستان میں نئے افغان سفیر جانان موسیٰ خیل سے ہر سطح پر تعاون کیا جائے گا۔ سماء
demand
دفتر
belgium
تبولا
Tabool ads will show in this div