کارکنوں کا ماورائے عدالت قتل، پولیس میں ڈیتھ اسکواڈ کام کررہا ہے، متحدہ

اسٹاف رپورٹ

کراچی : ایم کیو ایم نے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی، رابطہ کميٹی کا کہنا ہے پولیس اہلکاروں کا ڈیتھ اسکواڈ کارکنوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینک رہا ہے۔

نائن زیرو پر پریس کانفرنس میں متحدہ کے رہنماء حیدر عباس رضوی نے بتایا کہ ثناء اللہ اور منصور کو تشدد کا نشانہ بناکر 3، 3 گولیاں ماری گئیں، کراچی آپریشن کی آڑ میں کارکنوں کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے۔

رابطہ کمیٹی نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ محکمہ پولیس میں مبینہ ڈیتھ اسکواڈ اور اُس کی سرپرستی کرنیوالوں کے بارے میں پتہ لگایا جائے۔

واضح رہے کہ آج بھی ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کی لاشیں دھابے جی کے قریب سے ملی ہیں۔ سماء

squads

trail

Tabool ads will show in this div