لاہور میں آٹھ سالہ بچہ اغوا کے بعد قتل

Child Killed Lhr Pkg 27-02 لاہور : لاہور میں آٹھ سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔ لاش دو روز بعد بادامی باغ میں سڑک کنارے ملی۔ لاہور ميں ايک اور معصوم درندگي کا نشانہ بن گيا، کمسن پھول کو بدفعلي کے بعد قتل کيا گيا۔ کم سن بچے کو جمعرات کے روز گلی میں کھیلتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد بچے کی والدہ نے ديوانہ وار اسے تلاش کيا۔ دو دنوں بعد کمسن بچے کي لاش بادامي باغ ميں سڑک کنارے ملي تو گھر ميں کہرام مچ گيا۔ مقتول کا والد پہلے ہي فوت ہو چکا ہے، جب کہ بیوہ ماں لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرکے گزارا کرتی ہے۔ پوليس حکام کا کہنا ہے کہ تين مشتبہ افراد کو حراست ميں لے کر تحقيقات شروع کرديں گئي ہيں، جب کہ ملزمان تک پہنچنے کے ليے تين ٹيميں بھي تشکيل دے دي ہيں۔ پوليس کے مطابق مقتول بچے کي لاش کا پوسٹ مارٹم کرايا جائے گا، جس سے کيس کي تحقيقات ميں آساني ہوگي، مقتول تين بہن بھائيوں ميں سب سے چھوٹا تھا۔ سماء

MINOR BOY

Child Abused

Tabool ads will show in this div