ہماری سرزمین افغانستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی،وزیراعظم

ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرزمین پڑوسی ملک افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، ہم افغانستان میں جمہوری عمل کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں، اسلحہ کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔

اسلام آباد میں بدھ کے روز وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر کم ڈروچ نے ملاقات کی، ملاقات میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور برطانوی ہائی کمشنر بھی موجود تھے، جب کہ نمائندہ خصوصی پاکستان افغانستان اور سرتاج عزیز بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو توانائی بحران اور دہشت گردی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، ہماری پالیسیوں کے باعث ملک کی معیشت بہتر ہوئی، ترقی پسندانہ پالیسیوں کے مثبت نتائج آ رہے ہیں،جب کہ توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے جامع اقدامات اٹھائے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے برطانوی مشیر کو مزید بتایا کہ پاکستان میں تعلیم، صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ہے، افغانستان سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں جمہوری عمل کی حمایت کرتے ہیں، ہماری سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، پاکستان کا غیر مداخلتی پالیسی پر یقین ہے۔ برطانوی مشیر نے پاکستانی اقدامات اور پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد ہے۔ سماء

female

کیخلاف

pentagon

objections

politicians

Tabool ads will show in this div