مشرف کے باہر جانیکا راستہ عدالت سے ہوکرجاتا ہے،سعد رفیق

Nov 30, -0001

ویب ڈیسک:
اسلام آباد : مسلم لیگ ن اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کسی کو پھانسی دلانا ہمارا مقصد نہیں ہے، قومی جرم کرنے والوں کو کیسے چھوڑ دیا جائے، سابق صدر مشرف کے ملک سے باہر جانے کا راستہ عدالت سے ہوکر جاتا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈٰیا سے گفت گو میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سابق صدر مشرف کے باہر جانے کا راستہ عدالت سے ہوکر جاتا ہے، پرویز مشرف کاجرم ام الجرائم ہے، قومی جرم کرنے والوں کو کیسے چھوڑ دیا جائے، تاہم ہمارا مقصد کسی کو پھانسی دلانا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف مقدمے کا انجام کیا ہوگا، سابق صدر قومی مجرم ہیں،سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کارروائی حکومتی منشاء پر نہیں عدالتی حکم پر ہو رہی ہے، تاہم انہوں نے بتایا کہ سابق صدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا، چند دنوں میں سابق صدر کی درخواستوں پر فیصلہ ہو جائے گا، مشرف کو جانے دیا تو قوم کو کیا جواب دیں گے، جمہوریت کو بچانا ہے تو سابق صدر کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔ سماء

Tabool ads will show in this div