کوئٹہ،سیٹلائٹ ٹاؤن میں گاڑی پرفائرنگ،باپ بیٹا جاں بحق،دوزخمی

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:
کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں گاڑی پر فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق، جب کہ  دادی اور چچا زخمی ہوگئے۔
 
پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقےمیں کوہستان کے مقام پر قائم پولیس ناکے کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل مسلح افراد نے شہر کی طرف آنے والی گاڑی پر اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود باپ بیٹا موقع پر جاں بحق،جب کہ دادی اور چچا خمی ہوگئے۔ حملے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سماء

bond

medal

zoya akhtar