گوجرانوالہ : 10 سالہ ذہنی معذور بچی سے نوجوان کی زیادتی، ملزم گرفتار
اسٹاف رپورٹ
گوجرانوالہ : گوجرانوالہ میں 10 سالہ ذہنی معذور بچی کو اوباش نوجوان کی مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
مبینہ زیادتی کا واقعہ گوجرانوالہ کے تھانہ صدر کی حدود میں واقع چک خلیل کے علاقے میں پیش آیا، متاثرہ بچی کو طبی معائنہ کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے متاثرہ بچی کے پڑوسی طلحہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ سماء