جنگ بندی پر طالبان میں اختلافات، حکومت پر مطالبات نہ مانے کا الزام

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے رہنما عمر خالد خراسانی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع نہیں کی، طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے دوران کوئی بھی مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا۔

اپنے ایک بیان میں عمر خالد خراسانی کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے دوران حکومت نے وعدہ خلافی کی، ساتھی گرفتار کئے گئے، توسیع نہ ہوئی تو جنگ دوبارہ شروع ہوجائے گی، جس کا نقصان ملک کو ہوگا۔

دوسری جانب شاہد اللہ شاہد کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع پر مشاورت جاری ہے، اختلاف رائے موجود ہے تاہم حتمی فیصلہ شوریٰ کرے گی۔

ادھر طالبان مذاکراتی کمیٹی نے حکومتی جواب میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ معاملات کا جلد ہی کوئی راستہ نکالنا چاہئے۔ سماء

Video

ahmadinejad

Tabool ads will show in this div