پرویز مشرف کے معاملے میں ن لیگ میں کوئی اختلاف نہیں، پرویز رشید

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے معاملے پر ن لیگ تقسیم نہیں، سابق صدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا اختیار حکومت نہیں سپریم کورٹ کے پاس ہے، اتنے وسائل نہیں کہ سب صحافیوں کو سیکیورٹی دے سکیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پرویز مشرف کے معاملے پر ن لیگ میں کوئی تقسیم نہیں، تمام ارکان متفق ہیں کہ قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سابق صدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا اختیار حکومت کے نہیں سپریم کورٹ کے پاس ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کررہے ہیں، اتنے وسائل نہیں کہ سب صحافیوں کو سیکیورٹی دے سکیں، سب کو فوج بن کر دہشتگردی کی خلاف لڑنا ہوگا، پاکستان جنگ کا سوداگر نہیں بلکہ پر امن ملک کے طور پر جانا جائے گا۔

پرویز رشید نے بتایا کہ وزیراعظم کی جلد ایران کا دورہ کرنے کی خواہش ہے، دونوں ممالک کی قیادت مل بیٹھ کر گلے شکوے دور کرے گی۔ سماء

light

Tabool ads will show in this div