کالمز / بلاگ

گنج پن سے چھٹکارا پائیں

ganj6

تحریر: رمشاء قادری

سیاہ چمکدار بال مرد حضرات اورخواتین کی شخصیت کو پر کشش بناتے ہیں۔ قدرت نے ہمیں جو دیا ہے اس کی حفاظت ہمارا فرض ہے ہم ذراسی لاپرواہی اور مصروفیت کی وجہ سے اپنی بہت سی چھوٹی چھوٹی بیماریوں کو لاعلاج بنادیتے ہیں حالانکہ بیماری کی شروعات میں ہی ہم اس کا علاج کرکے عمر بھر کے روگ سے بچ سکتے ہیں ۔

ganj7

گنج پن انسان کی شخصیت کو خوبصورتی کو کم کردیتا ہے جبکہ کچھ مرد حضرات تھوڑے گنج پن سے ہی بڑے لگنے لگتے ہیں ۔اس تحریر کے ذریعے بالوں کے گرنے کی روک تھام کے لئے کچھ تدابیر بتائی جا رہی ہیں جن پر عمل کر کے اپ اپنے بالوں کو گرنے سے بچا سکتے ہیں۔

بیری کے پتے کوٹ کر کچھ دیر تک سر پر ملتے رہیں پھر آدھے گھنٹے کے بعد پانی سے سر دھولیں ۔ چالیس دن میں ہی بال لمبے گھنے ہوجائیں گے۔  خواتین ہرماہ  بالوں کے سروٕں کو ایک انچ تک ترشوائیں تاکہ بالوں کو آکسیجن فراہم ہو کیونکہ بال بڑھنے کے بعد بالوں کے منہ بند ہوجاتے ہیں۔

ganj5

ارہرکی کالے چھلکے والی دال پیس کر رکھ لیں روز رات کو مٹھی بھر دال پانی میں بگھودیں صبح اس سے سردھولیں ۔بال لمبے ہوجائیں گے۔

ایک چھٹانک آملے کے برادے کو  کوٹ کر کسی لوہے کے برتن میں ڈال کر برتن کو پانی سے بھر دیں اس میں سے صبح ایک لوٹا پانی نکالیں اور برادے کو برتن میں ہی رہنے دیں۔ جو ایک لوٹا پانی نکالا تھا اس سےسر دھوئیں ۔دوسرے دن برتن کا پانی سیاہی مائل ہوجائیگا مگر پچیس دن تک اسی پانی سے سر دھوئیں صابن یا شیمپو ہر گز نہ لگائیں۔ آپ کے بال سیاہ اور چمک دار ہوجائیں گے۔

ganj3

روزانہ زیتون کا تیل لگائیں اور نیم گرم پانی سے سر دھویا کریں تاکہ مسام کھلے رہیں۔زیتون کا تیل نہ صرف بال چمکدار بنائے گا بلکہ انہیں صحت مند بھی کرے گا۔

ایک نسخہ گرتے بالوں کے لئے یہ ہے کہ کالے زیرے کو ہلکی آنچ پر اس حد تک پکائیں کہ وہ جل کر بھربھرا ہو جائے ۔ پھر اس میں زیتون کا تیل شامل کر کے اسے ایک بوتل میں بھر لیں اور بالوں میں لگا کر خوب اچھی طرح مساج کرنے کے بعد اسے کچھ دیر کے لئے یوں ہی چھوڑ دیں ۔ یہ نسخہ گنج پن کے لئے بے مثال تصور کیا جاتا ہے اور اس کے مسلسل استعمال سے نئے بال بھی نکلنے لگتے ہیں ۔

بالوں کی حفاظت ایک اہم معاملہ ہے جس کے لیے شیمپو اور کنڈیشنر استعمال ضرور کریں لیکن انہیں  بار بار تبدیل نہ کریں۔ بالوں میں تیل لگاتے رہیں ۔اس طرح  بالوں کی حفاظت کرنے سے سے بڑی حد تک انہیں گرنے سے روکا جا سکتا ہے۔

baldness

alopecia

hair fall

tips for healthy hair

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div