طالبان کا جنگ بندی برقرار رکھنے کا فیصلہ، کمیٹیوں کا اجلاس کل متوقع

اسٹاف رپورٹ

پشاور : طالبان کی مرکزی شوریٰ نے جنگ بندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا، یوسف شاہ کہتے ہیں کہ حکومت اور طالبان مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس کل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق طالبان کی مرکزی شوریٰ نے اپنے اجلاس میں جنگ بندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ قیادت نے مذاکراتی کمیٹی سے رابطہ کرکے انہیں اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کردیا۔

طالبان کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ کہتے ہیں کہ طالبان نے جنگ بندی کے خاتمے کا کوئی اعلان نہیں کیا، وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اور طالبان مذاکرات کمیٹیوں کا اجلاس کل ہونے کا امکان ہے، جس میں مثبت پیش رفت کی توقع ہے۔ سماء

اجلاس

ahmadinejad

secretaries

Tabool ads will show in this div