پی سی بی کی اظہر محمود کو اہم ذمہ داری

Azhar

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہر محمود کو ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 کےلئے قومی کرکٹ ٹیم کا قائم مقام بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق سابق آل راﺅنڈر کو مستقل بولنگ کوچ مشتاق احمد کی جگہ عارضی طور پر قومی ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، مشتاق احمد آرام کی غرض سے دونوں ایونٹس میں ٹیم کےلئے دستیاب نہیں ہوں گے اور جون میں وہ دوبارہ ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

چالیس سالہ اظہر محمود 225 ٹی 20 میچوں کا تجربہ رکھتے ہیں اور دنیا کی تمام لیگز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں ٹی 20 کرکٹ میں وسیع تجربے کی بنیاد پر اہم ایونٹس میں ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اظہر محمود 21 ٹیسٹ اور 143 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ سماء/اے پی پی

World T20

mushtaq ahmed

Azhar Mahmood

acting bowling coach

Tabool ads will show in this div