طالبان نے فائر بندی میں دس روز کی توسیع کردی

ویب ایڈیٹر:
پشاور: کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی میں 10 روز کی توسیع کردی، کالعدم طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت پاکستان سے مذاکرات جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی جس شرائط کو حکومت کی جانب سے تسلیم کیا گیا ہے ان پر عمل درآمد بھی ہونا چاہیے، اور کالعدم طالبان بھی حکومت پاکستان کے ساتھ وعدے کے پابند ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے کالعدم طالبان کیساتھ مذاکراتی عمل میں تیزی لانے کیلئے گزشتہ روز 16 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا، قیدیوں کی رہائی مذاکرات میں تیزی لانے کیلئے کی گئی۔ طالبان کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کے بعد مذاکرات میں پیش رفت کیلئے طالبان اور حکومتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ 31 مارچ کو طالبان کی جانب سے جنگ بندی کی ڈیڈی لائن ختم ہو گئی تھی۔ دوسری جانب حکومت نے 16 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جب کہ سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے اس خبر کی تردید کی گئی ہے۔ سماء

ahmadinejad

فائر

Tabool ads will show in this div