جنگ بندی برقرار، کالعدم طالبان نے توسیع کا اعلان کردیا

ویب ایڈیٹر :
نامعلوم مقام: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کردیا گیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ توسیع سے متعلق مزید اہم فیصلے کالعدم طالبان شوریٰ کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

نامعلوم مقام سے جاری کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے بیان کے مطابق کالعدم طالبان کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کردیا گیا ہے، بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ اپریل میں جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کرتے ہیں۔

کالعدم طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کے بیان کے مطابق  جنگ بندی کے اعلان کے ساتھ ہی حکومت اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور حملے معطل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاہم جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے باوجود ہم حکومتی جواب کے منتظر ہیں، ترجمان شاہد اللہ شاہد کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی میں توسیع سے متعلق حتمی اعلان دس اپریل کے بعد کالعدم طالبان کی سیاسی شوریٰ کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ سماء

tragic

ahmadinejad

Tabool ads will show in this div