پی ٹی آئی میں دراڑیں،14ناراض اراکین کے استعفے پیش

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چودہ ناراض اراکین و ایم پی ایز نے استعفے دے دیئے، تمام استعفے  خیبرپختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف میں دوریاں کا دور جاری ہے، پارٹی کے چودہ اراکین و ایم پی ایز نے اندورنی اختلافات اور دیگر ایشوز پر استعفیٰ دے دیا، اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما جاوید نسیم کا کہنا تھا کہ استعفوں اور دیگر مسائل پر گفت گو کیلئے پارٹی سربراہ نے اسلام آباد طلب کیا ہے، تاہم ہم نے استعفے خیبرپختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے پاس جمع کردیئے ہیں۔

جاوید نسیم کا مزید کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ پارٹی منشور پر عمل در آمد کرکے غیر متعلق افراد کی صوبائی حکومت میں مداخلت بند کی جائے،ڈپٹی اسپیکر بھی ہمارے گروپ کا حصہ ہیں، انہٰن اختیار دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی کابینہ میں رود وبل کے بعد پی ٹی آئی میں بھی دھڑے بندیوں کو سلسلہ شروع ہوگیا تھا اور پارٹی کے اندرونی اختلافات پر ناراض اراکین نے ناراض بلاک تشکیل دے دیا تھا۔ صوبائی کابینہ میں حالیہ رد وبدل نے اختلافات کی اس چنگاری کو الاؤ میں تبدیل کردیا۔
 
پارٹی کے اندرمضبوط گروپ کے تشکیل نے تحریک انصاف کی صفوں میں توکھلبلی مچادی، لیکن وزیراعلیٰ نے اسے معمول کا معاملہ قراردیا، دوسری جانب صورتحال سے پریشان کپتان نےناراض ارکان کواسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ سماء

آئی

پی

ٹی

serena

Tabool ads will show in this div