پنجاب فاریسٹ ترمیمی بل منظور

Punjab-Assembly

لاہور : پنجاب فاریسٹ ترمیمی بل صوبائی اسمبلی نے منظور کرلیا، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت فاریسٹ کمپنی بنائی جائے گی جو بنجر اور خالی زمینوں پر مزید جنگلات لگائے گی۔

پنجاب اسمبلی میں وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی جانب سے پیش کیا گیا فاریسٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، بل کے مطابق صوبے میں سرکاری نجی شراکت کی بنیاد پر فاریسٹ کمپنی بنائی جائے گی جو خالی زمین پر جنگلات اُگائے گی۔

بل کے مطابق فاریسٹ کمپنی سرکاری زمین پر قبضہ ختم اور جنگلات کے غیر قانونی کٹاؤ کو روکنے کی مجاز ہوگی، جنگلات کی زمین پر کسی قسم کی تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی، کمپنی درختوں کی افزائش اور تحفط کی ذمہ دار ہوگی۔

وسیع پیمانے پر جنگلات اگانے سے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، بل کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج بھی کیا، تحریک انصاف کے رکن عارف عباسی نے بل کی کاپی پھاڑ دی۔ سماء

RANA SANA ULLAH

PUNJAB ASSEMBLY

Forest Amandment Bill

Tabool ads will show in this div