عمران خان کا دھاندلی کرنیوالے پریذائڈنگ افسران کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا مطالبہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : عمران خان حقیقی جمہوریت کی فریاد لے کر الیکشن کمیشن پہنچ گئے، کہتے ہیں جعلی ووٹوں سے منتخب ہونیوالے تبدیلی نہیں لاسکتے، دھاندلی کا ارتکاب کرنے والے پریذائڈنگ افسران کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرکے جیلوں میں ڈالا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد عمران خان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ عدلیہ اور میڈیا آزاد ہیں مگر الیکشن کمیشن آزاد نہیں، شفاف الیکشن کمیشن کے بغیر جمہوریت ممکن نہیں، جعلی ووٹوں سے منتخب ہونیوالے تبدیلی نہیں لاسکتے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وزارتیں لینے کیلئے بلیک میل نہیں کیا جاسکتا، کے پی کے میں بائیو میٹرک سسٹم لانا چاہتے ہیں، صوبائی حکومت 30 اپریل کو بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا حفیظ نے جلد بازی کی، انہیں ٹی 20 کا کپتان رہنا چاہئے تھا، لوگوں کو نوازنے کیلئے پی سی بی چیئرمین بنایا جائے گا، تو ادارہ اسی طرح تباہ ہوگا۔ سماء

افسران

عمران خان

Tabool ads will show in this div