غیر عسکری قیدیوں کی رہائی قیام امن کیلئے مثبت پیغام ہے، گورنر خیبرپختونخوا

اسٹاف رپورٹ

پشاور : گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ نے کہا ہے کہ خطہ اس وقت اہم دور سے گزر رہا ہے، غیر عسکری قیدیوں کی رہائی قیام امن کیلئے مثبت پیغام ہے۔

پشاور یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف تمام معاملات کو خود دیکھ رہے ہیں جبکہ 19 غیر عسکری قیدیوں کی رہائی امن کی جانب مثبت قدم ہے، جس سے حالات مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطہ اس وقت اہم دور سے گزر رہا ہے، افغانستان میں صدارتی انتخابات اور طالبان کے ساتھ مذاکرات سے تبدیلیاں رونما ہوں گی۔

گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گورنر بطور مہمان نہیں آتا مستقل ہوتا ہے، فی الحال میں اس ہاؤس میں ہی ہوں۔ سماء

parade

protect

historic

Tabool ads will show in this div