عمران خان کی ناراض ارکان کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
اسٹاف رپورٹ
لاہور : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے فارورڈ بلاک کے ناراض ارکان کو 2 ہفتے میں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی، خان صاحب نے یہ بھی واضح کر دیا کہ وزراتوں کیلئے بلیک میل نہیں ہوں گے۔
فاروڈ بلاک سے ملاقات سے قبل ہی چیئرمین تحریک انصاف نے اشارہ دے دیا تھا کہ وہ کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔
عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے 14 رکنی وفد نے ڈپٹی اسپیکر امیتاز قریشی کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی اور 5 وزراء کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیا۔
فارورڈ بلاک کے سربراہ امتیاز قریشی نے میڈیا کو بتایا کہ چیئرمین کو وزراء کے نام بتادیئے اور انہیں فارغ کرنے کا مطالبہ بھی کردیا ہے، ناراض اراکین نے پارٹی منشور پر عملدرآمد یقینی بنانے اور صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
عمران خان نے 2 ہفتے میں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی، ملاقات میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اعظم سواتی اور اسد عمر بھی شریک تھے۔ سماء