آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی قرارداد

لاہور : پیپلز پارٹی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی، متن میں سربراہ پاک فوج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مدت ملازمت بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کو قبل از وقت قرار دینے کے بیان کے بعد پیپلزپارٹی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کرادی۔

خرم وٹو کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملکی امن اندرونی و بیرونی خطرات سے دوچار ہے، جنرل راحیل شریف کی دلیرانہ اور مدبرانہ قیادت میں دہشت گردی کیخلاف جنگ منطقی انجام کو پہنچ رہی ہے، ایسے موقع پر ریٹائرمنٹ کے اعلان سے عوام کی اُمید مایوسی میں بدلنے کا امکان ہے۔

قرار داد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملکی حالات اور عوامی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے۔ سماء

ARMY CHIEF

RAHEEL SHARIF

PUNJAB ASSEMBLY

CAOS

Resolution for Extention

Tabool ads will show in this div