ہری پور میں مسافر بس پل سے نیچے جا گری،45افراد زخمی
ویب ایڈیٹر:
ہری پور: ہری پور سے ٹیکسلا جانے والی مسافر بس دھوریاں پل سے نیچے جا گری،حادثے میں45 مسافر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مسافر بس ہری پور سے ٹیکسلا جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث دھوریاں پل سے نیچے جاگری ،جس کے نتیجے میں 45 افراد زخمی ہوگئے، مسافروں کو ابتدائی طبی امدادی کیلئے سول اسپتال ٹیکسیلا اور ڈی ایچ کیو ہری پور منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی آصف گوہر کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، بس میں 57 سے زائد مسافر سوار تھے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ سماء