والدین اور چھ بھائیوں کے قاتل کا عدالت کے روبرو اعتراف جرم

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر


گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں والدین اورچھ بہن بھائیوں کے قاتل نےعدالت کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔


ادھراسلام آباد میں لاپتہ بچے کی لاش گٹرسے برآمد ہوئی تو والدین پرغم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔


کسی بھی شخص کے قتل کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا اور اگر قتل ماں باپ اور بہن بھائیوں کا ہو تو اسے بدقسمتی اور بدنصیبی سے ہی تعبیر کیا جا سکتا ہے۔


گوجرانوالہ کے محلے کلرآبادی میں والدین اورچھ بہن بھائیوں کو موت کی نیند سلانے والے سفاک ملزم افضل کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا۔ جس کے بعد عدالت نے اسے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔


ادھر اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی سے تین روز پہلے لاپتہ ہونے والے سات سالہ بچے کی لاش گٹر سے برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق عبداللہ کھیلتے ہوئے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوا۔۔ بچے کے والدین نے جمعہ کو اس کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی۔

اور

کے

کا

Hayatabad

paper

Tabool ads will show in this div