ضرب عضب کا آخری مرحلہ شروع کرنے کااعلان

راول پنڈی :پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب کا آخری مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ پاک فوج آخری مرحلے کے لیے تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی جس میں آرمی چیف کو آپریشن ضرب عضب پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

COAS-2

آرمی چیف نے خطاب میں عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ کی جائیں گی جب کہ دہشت گردوں کی باقیات کو بھی مکمل ختم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیئے: آرمی چیف کا دورہ شمالی وزیرستان

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کو تنہا کرکے بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں گی جب کہ دہشت گردوں کے ملک بھر میں موجود سہولت کاروں سے رابطے بھی ختم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلند مورال کے لیے آپریشن جلدازجلد ختم کرنا چاہتے ہیں۔

COAS

جنرل راحیل شریف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی صرف چند پناہ گاہیں شوال اور دتہ خیل کے گھنے جنگلات میں موجود ہیں، جلد انکو بھی ختم کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوج  زیادہ منظم اور طاقتور ہوکر آپریشن والے علاقے میں موجود ہے۔ آرمی چیف نے آپریشن کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سماء

pak army

north waziristan

operation zarb e azb

SHAWAL

general raheel sharif

data Khail

Tabool ads will show in this div