کشمور، زائرین کی بس کو حادثہ،2افرادجاں بحق،25زخمی

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:
کشمور: انڈس ہائی وے پر غوث پور کے قریب زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، بد قسمت حادثے میں دو مسافر جاں بحق، جب کہ پچیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے، پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ کراچی سے کندھ کوٹ آ رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں مسافر بس کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ سماء

mobile phones

Tabool ads will show in this div