شارع فیصل پرون وہیلنگ کاخمیازہ،منچلوں کورات تھانے میں گزارنا پڑی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی کی شارع فیصل پر تیز رفتار اور ون ویلرموٹر سائیکل سواروں کی شامت آگئی، اینٹی کارلفٹنگ سیل نے کارروائی کرکے پچاس سے زائد منچلوں کوپکڑ کر تھانے میں بند کردیا۔

کوئی کراچی کنگ، کوئی زہریلا، سائیکو، نانی اور کوئی ڈیتھ گیم، یہ کسی فلم کے نام نہیں بلکہ اُن راجاؤں کی موٹرسائیکلوں کے نام ہیں، جنہیں کیا اے سی ایل سی ایسٹ زون نے تھانے میں بند۔

شارع فیصل پر موٹرسائیکلیں اُڑاتے اور ون ویلنگ کرتے نوجوانوں کیخلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والے نوجوانوں میں کسی کے پاس کاغذات نہ تھے تو کسی کا انجن نمبر گڑبڑ تھا۔ تھانے کے لاک اپ میں لیٹے، گھومتے، پھرتے یہ وہ منچلے ہیں جنہیں پولیس نے دھرلیا جس سے بات کرو خود کو بے قصور قرار دیتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکلیں آلٹر ہونے کے بعد برق رفتاری میں اضافہ ہوتا ہے، جو اکثر حادثات کا نتیجہ بنتا ہے، نوجوانوں کو دفعہ چون گرفتار کیا گیا اور موٹرسائیکل دفعہ پانچ سو پچاس میں بند کی گئی ہیں۔ سماء

میں

nephew

road accident

dinosaurs

Tabool ads will show in this div