ملتان : دکاندار کی بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار
اسٹاف رپورٹ
ملتان : ملتان میں دکاندار کو بچی سے مبينہ زيادتی کے الزام ميں گرفتار کرليا گيا، ملزم کا مؤقف ہے کہ اس پر جھوٹا الزام لگايا گيا۔
ملتان کے تھانہ جليل آباد کی حدود ٹمبر مارکيٹ ميں 6 سالہ بچی سے زیادتی کے الزام ميں دکاندار مظفر کو لڑکی کے رشتے داروں نے زدو کوب کیا، جن کا کہنا ہے کہ دکاندار نے گزشتہ روز بچی کے ساتھ زيادتی کی۔
ملزم مظفر کے مطابق مدعی ندیم سے قرض واپس مانگا تو اس نے جھوٹا الزام لگاکر گرفتار کراديا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرليا ہے، گواہوں کے بيانات لے کر واقعے کی تفتيش کی جارہی ہے۔ سماء