ملک بھرکی جامعات کی رینکنگ جاری
اسلام آباد: اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے ملک بھر کی جامعات کی 2015 کی رینکنگ جاری کر دی۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختاراحمد نے پریس کانفرنس کے دوران جامعات کی رینکنگ کا اعلان کیا۔
معیارکے لحاظ سے قائداعظم یونیورسٹی کو پہلا نمبر دیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی دوسرے اور نسٹ تیسرے نمبر پر رہی۔ زرعی شعبے میں فیصل آباد یونیورسٹی، بزنس کے شعبے میں اقرا یونیورسٹی، آرٹس میں این سی اے لاہور،طب کے شعبے میں آغا خان میڈیکل یونیورسٹی جبکہ انجینئرنگ میں نسٹ یونیورسٹی ٹاپ پرہیں۔ رینکنگ میں ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی، جامعہ کراچی کا آٹھواں نمبر ہے۔ سماء