ہری پور : نومولود ننھی کلی کو کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا

اسٹاف رپورٹ

ہری پور : ہری پور میں نومولود ننھی کلی کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی گئی، ایک دن کی بچی کو نیک دل دکاندار گھر لے آیا۔

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، ہری پور میں نور کالونی کی سڑک پر پھینکی گئی ننھی کلی کو زندگی مل گئی، ظالموں نے تو جان چھڑانے کیلئے اس کی جان لینے کی کوشش کی تھی، بھوک سے نڈھال بچی بارش میں ٹھٹھرتی رہی۔

کچرا چننے والوں نے بچی کو دیکھ کر قریبی دکاندار کو آگاہ کیا، درد دل رکھنے والا دکاندار حارث ننھی پری کو اپنے گھر لے آیا، جہاں اس کی خوب دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ سماء

 

دیا

Afghan

sony

tremors

Tabool ads will show in this div