اخترمینگل کےشکوےبےجانہیں،جلدناراض بلوچوں کومنائینگے،سعدرفیق

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
لاہور : وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بلوچ رہنما اختر مینگل کے شکوے بے جا نہیں، ناراض بلوچوں کو منانے کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ مسلح مزاحمت کاروں سے مذاکرات دنیا میں کہیں بھی آسان نہیں۔

 

لاہور میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے کا آغاز بھی جلد ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کا مقدمہ مضبوط ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مسلح مزاحمت کاروں کے ساتھ مذاکرات آسان نہیں، حکومت اور ریاستی اداروں نے مذاکرات کے لئے امن کا راستہ اختیار کیا۔ خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں طالبان سے مذاکرات کے راستے پر صبر و استقامت سے آگے بڑھنا ہے، مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، معاملات کو درست کرنے میں وقت لگے گا۔ سماء

Tabool ads will show in this div