چوہدری نثار بتائیں وفاق کے نمائندے ہیں یاطالبان کے،خورشیدشاہ

ویب ایڈیٹر :

اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ طالبان اپنے بندے رہا کراتے جا رہے ہیں لیکن دوسری طرف کا کوئی شخص رہا نہیں کیا گیا۔اپوزیشن اور فوج کو کو اعتماد میں لیا جائے،اپوزیشن لیڈر نے چوہدری نثار کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ،نوازشریف کو وزیراعظم دیکھ کر زیادہ خوش نہیں۔

 

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفت گو میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وہ مذاکرات کے مخالف نہیں لیکن مذاکرات کا عمل برابری کی بنیاد پر ہونا چاہئے، طالبان اپنے بندے رہا کراتے جا رہے ہیں،دوسری طرف کا کوئی بھی بندہ نہیں چھوڑا جا رہا۔ بلاول زرداری بھٹو کا بھی یہی موقف ہے کہ حکومت مذاکرات کیلئے زگ زیگ والا معاملہ نہ کرے۔ مذاکراتی کمیٹی کو بااختیار بنایا جائے، حکومت اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لے۔ طالبان کی رہائی پر فوج کو بھی اعتماد میں لیاجانا چاہئے،ملک جنگ نہیں لڑ رہا اس کے باوجود فوجی جوان جانیں قربان کر رہے ہیں، سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے سب کو متفق ہونا چاہیئے۔ امریکا کو ٹارگٹ ملا تو وہ میزائل حملہ کردے گا،

 

خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار ان کے بھائی ہیں تاہم وہ بیمار ہیں اور بیماری دماغ کی بھی ہوتی ہے، چوہدری نثار کی بیماری پر انہیں افسوس ہے، چوہدری نثار نوازشریف کو وزیراعظم دیکھ کر زیادہ خوش نہیں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مشرف کا معاملہ بھی ریمنڈ ڈیوس والا ہو گا،نواز شریف پرویز مشرف کے احسان کا بدلہ اتاریں گے۔

 

قائد حزب اختلاف نے نعرہ لگایا کہ نواز شریف قدم بڑھاؤ، اپوزیشن واقعی تمہارے ساتھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے معاملے پر فلم پرانی مگر اداکار نئے ہیں، بلیک میل نہ ہونے والے عمران خان کا مؤقف درست ہے۔ سماء

وفاق

Donald Trump

Tabool ads will show in this div