اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان کی پریڈ کی مناسبت سے اسلام آباد میں دو ماہ کیلئے کبوتر اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔مزید پڑھیں: آسمان پرگرج،زمین پردھمک،یوم پاکستان پریڈ،عسکری شان وشوکت کابھرپورمظاہرہ
اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کبوتر بازی پر پابندی کا اطلاق دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
مزید پڑھیں : پاک فضائیہ کے شاہینوں کے لہو گرما دینے والے کرتب
حکام کی جانب سے یوم پاکستان کی پریڈ سے پہلے اور پریڈ کے دن ایئر شو کو محفوظ بنانے کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے، حکام کا کہنا تھا کہ کبوتر طیاروں کی اڑان کے دوران ٹکرا کر طیارے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، پابندی دو ماہ تک نافذ العمل رہے گی۔ سماء